بدھ 12 اپریل 2023 - 02:49
حدیث روز | امیرالمؤمنین (ع) کی نظر میں فقر و تنگدستی سے بھی بدتر مصیبت

حوزہ / حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے ایک روایت میں فقر و تنگدستی سے بدتر مصیبت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ألامالى للطوسى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین علیه السلام:

إِنَّ مِنَ الْبَلاءِ الْفاقَةَ وَ أَشَدُّ مِنْ ذلِكَ مَرَضُ الْبَدَنِ وَ أَشَدُّ مِنْ ذلِكَ مَرَضُ الْقَلْبِ وَ إِنَّ مِنَ النِّعَمِ سَعَةُ الْمالِ وَ أَفْضَلُ مِنْ ذلِكَ صِحَّةُ الْبَدَنَ وَ أَفْضَلُ مِنْ ذلِكَ تَقْوىَ الْقَلْبِ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

بے شک فقر و تنگدستی ایک قسم کی مصیبت ہے اور تنگدستی سے سخت تر بدن کی بیماری ہے اور اس سے بھی بدتر دل کی بیماری ہے اور مال و دولت کی فراوانی ایک طرح کی نعمت ہے اور مادی ثروت سے بالاتر تندرستی ہے اور اس سے بھی بہتر دل کا تقوا ہے۔

الامالى للطوسى : ۱۴۶ ح ۲۴۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha